لاہور

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

لاہور ( پرائم پاکستان نیوز آن لائن)  سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور پہنچ گئے جہاں ان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ملاقات کی ۔

وزیر اعلیٰ آفس آمد پر  وزیر اعلیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا خیر مقدم کیا ،  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ۔

عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت   کے مکمل خاتمے پر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو مبارکباد دی ، چودھری پرویزالٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف  بھرپور موقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا ۔

عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت دی ، عمران خان کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیدی۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ  متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے  متحرک ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »