تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پرائم پاکستان نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح مٹی کے تیل میں 4 روپے 62 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ، ابتدائی طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان تھا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا تاہم اگر حکومت کی جانب سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی بڑھائی جاتی تو اس صورت میں پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا تھا ۔
ادھر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کے لیے ڈیلرزمارجن پر نظرثانی کی تجویز منظور کرلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں، موبائل، ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر پابندی ہٹانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اس حوالے سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ اجلاس کے مطابق اجلاس میں گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی، گندم کی خریداری کیلئے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی، اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائیزر پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، کمپنی کی کھاد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اسی طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز مارجن کی نظرثانی میں تجویز کی بھی منظوری دے دی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں، موبائل اور ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »