تازہ ترینٹیکنالوجی

ٹیلی کام کمپنیز کے ڈیٹا اور انفراسٹرکچر کے آڈٹ کا فیصلہ، ویڈیوز، وائس میسجز اور دیگر ڈیٹا سرورز کا آڈٹ ہوگا.

لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنیز کے ڈیٹا اور انفراسٹرکچر کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت ویڈیوز، وائس میسیجز اور دیگر ڈیٹا سرورز کا آڈٹ ہوگا۔ٹیلی کام کمپنیز کے پاس صارفین کا ڈیٹا کتنا محفوظ ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیز کے ڈیٹا اور انفراسٹرکچر کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا اور ٹیلی کام سیکٹر کیلئے سائبر سیکیورٹی فریم ورک بنا لیا دستاویز کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے ویڈیوز، وائس میسیجز اور دیگر ڈیٹا سرورز کا آڈٹ ہوگا، آڈٹ فرم ٹیلی کام سیکٹر کی سائٹس ڈیٹا سینٹرز کا بھی آڈٹ کرے گی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تمام کمپنیزکو درخواست پر ڈیٹا آڈیٹرز کو رسائی دینا ہوگی، صارفین ڈیٹا کے تحفظ کی رپورٹ پی ٹی اے کو دینا ہوگی، ٹیلی کام کمپنیز کو ڈیٹا، انفراسٹراکچر تحفظ کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانا ہوگی، اسٹیئرنگ کمیٹی انفراسٹرکچر سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے گی۔کمپنیز کے پاس آلات عالمی معیار کے ہیں اورعوام کا ڈیٹا محفوظ ہے اس کا بھی آڈٹ ہوگا، اگر کوئی لائسنس ہولڈر وقت پر سیکیورٹی اقدامات نہ کر سکا تو اس کے خلاف فائنل رپورٹ پی ٹی اے کو بھیجی جائے گی، لائسنس ہولڈرز کی انفراسٹرکچر اور ڈیٹا تحفظ کے حوالے درجہ بندی کی جائے گی، ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو خطرے کی صورت میں ہنگامی ایکشن پلان درکار ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »