تازہ ترینشوبز

گلوکارہ شکیرا کو کئی سال کی قید ہونے کا خطرہ، سفارش کردی گئی.

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کو سپین میں 8سال قید کی سزا دینے کی سفارش کر دی گئی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق گلوکارہ کے خلاف ہسپانوی عدالت میں ایک مقدمہ زیرسماعت ہے۔ ان پر 2012ءپر 2014ءکے دوران ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پراسیکیوٹرز کی طرف سے عدالت میں سفارش کی گئی ہے کہ شکیرا کو ٹیکس چوری ثابت ہونے پر 8سال تک قید کی سزا دی جائے۔اس کے علاوہ پراسکیوٹرز کی طرف سے شکیرا کو 2کروڑ 45لاکھ ڈالر جرمانہ کرنے کی استدعا بھی کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »