ڈیلی بائیٹس

فضائی سفر کے دوران تھکاوٹ اور کمردرد سے ممکنہ نجات کا طریقہ ماہرین نے بتادیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل فضائی سفر کرنے سے مسافروں کو جیٹ لیگ(Jet Lag) اور کمر درد لاحق ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔ اب ماہرین نے فضائی سفر سے متعلق اس تھکاوٹ اور کمر درد سے نجات کا طریقہ بتا دیا ہے۔ دی سن کے مطابق اے ایکس اے گلوبل ہیلتھ کیئر سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسافر جتنی جلدی خود کو نئے ٹائم زون کا عادی بنا لیں، وہ اتنا ہی اتنا ہی وہ فضائی سفر سے لاحق ہونے والی تھکان اور کمر درد سے محفوظ رہتے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا تھا کہ نئے ٹائم زون کا عادی ہونے میں لوگوں کو جتنی دقت پیش آ رہی ہو، ان کی نیند بھی اتنی ہی متاثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ان کی تھکن بھی اتنی ہی شدید ہوتی ہے اور انہیں بدہضمی، قبض، پیچس اور پیٹ میں گیس جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نئے ٹائم زون کا عادی ہونے کے لیے سفر سے پہلے اور سفر کے دوران ہی ہمیں خود کو تیار کرنا شروع کر دینا چاہیے۔ 

ماہرین کا کہنا تھا کہ ”آپ جس وقت دوسرے ملک میں لینڈ کرنے والے ہیں، وہ وقت اس نئے ٹائم زون کا عادی ہونے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر آپ کی پرواز صبح کے وقت لینڈ ہونے والی ہے تو دوران سفر خوب سوئیں اور کھانے سے احتراز برتیں۔ حتی الامکان کوشش کریں کہ جس ملک میں آپ لینڈ کرنے والے ہیں، وہاں صبح ہونے کے وقت تک جہاز میں سوتے رہیں اور اس ملک کے ناشتے کے وقت تک کھانے پینے سے گریز کریں۔“

ماہرین نے بتایا کہ ”جہاز میں سونے سے پہلے دانت برش کریں اور ہاتھ منہ دھوئیں اور جب بیدار ہوں تو پھر اچھی طرح منہ دھوئیں، صاف انڈرویئر پہنیں اور ڈیوڈورنٹ استعمال کریں۔ صبح کے وقت لینڈ کرنے سے پہلے خود کو اسی طرح تیار کریں جیسے آپ اپنے گھر میں صبح کے وقت تیار ہوتے تھے۔تاہم اگر آپ کی پرواز شام کے وقت لینڈ کر رہی ہے تو کوشش کریں کہ دوران سفر جاگتے رہیں اور اپنی منزل پر پہنچ کر ہی سوئیں۔ اس وقت چونکہ وہاں سونے کا وقت ہو چکا ہو گا اور آپ کو پرواز میں بیدار رہنے کی وجہ سے آسانی سے نیند آ جائے گا، لہٰذا اس طرح آپ کو نئے ٹائم زون میں خود کو ایڈجسٹ کرنے میں آسانی ہو گی۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »