صحت

عالمی ادارہ صحت نے "منکی پاکس "کو ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا

جنیوا(پرائم پاکستان نیوز آن لائن
)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کے سربراہ "ٹیڈروس ادھانوم "کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا 70 سے زائد ملکوں میں پھیل جانا ایک غیر معمولی صورتحال ہے لہٰذا اب اس بیماری کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا جانا ناگزیر ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر عالمی ادارہ صحت نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا ہے کہ”ہمیں اس وقت عالمی وبا ءکا سامنا ہے جو کہ آہستہ آہستہ پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور اس مرض (منکی پاکس)کے ایک سے دوسرے شخص میں منتقلی کے مختلف طریقے ہیں ،جن کے بارے میں ہم بہت تھوڑا جانتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »