کھیل

کامران اکمل نے دل کی بات کہہ دی

”میری جگہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں نہیں بنتی، رضوان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا“

اسلام آباد(پرائم پاکستان نیوز آن لائن) قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی۔

کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے شائقین کرکٹ بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں،کے پی ایل کا سوچاہے، اس ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر اننگز میں70، 80 رنز بنانا آسان نہیں کیونکہ کرکٹ باتوں سے نہیں کھیلی جاتی، اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ میں محنت درکار ہوتی ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچا، ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی، رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی نہیں لے سکتا، اب اگر کوئی وکٹ کیپر بلے باز ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا تو بطور سپیشلسٹ بلے باز ہی کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »