دلچسپ و عجيب

دنیا کا انوکھا ترین ڈاکٹر جو علاج میں ناکامی پر مریض کو بھاری رقم واپس کرنے کی پیش کش کرتا تھا.

دنیا کا انوکھا ترین ڈاکٹر جو علاج میں ناکامی پر مریض کو بھاری رقم واپس کرنے کی پیش کش کرتا تھا،ایک دن ایک کنجوس مریض اسکے پاس گیا تو ۔۔۔۔

یک ڈاکٹر کا طریقہ تھا کہ اگر کوئی مریض آئے اور ڈاکٹر اس کا علاج کر دے تو 500روپے فیس لے گا اور اگر علاج نہ کرسکا تو وہ مریض کو5000 روپے دے گا۔ ایک شخص بہت لالچی تھا۔ جب اسے اس بارے میں پتا چلا تو اسپتال جا کر کہا۔”مجھے کسی بھی چیز کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا۔“

ڈاکٹر نے نرس سے کہا۔ ”22 نمبر کی دوا لاﺅ۔“ ڈاکٹر نے دوا کے تین قطرے آدمی کے منہ میں ڈالے تو مریض چیخ کر بولا۔ ”یہ تو پیٹرول ہے۔“

ڈاکٹر نے کہا۔ ”آپ کی زبان ٹھیک ہوگئی ہے، مجھے 500 روپے فیس دے دیں۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »