پاکستانقومی

‘حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

پشاور(پرائم پاکستان نیوز) سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کر دیا ہے، جس دلدل میں ہمیں پھنسایا گیا اس سے نکلنا آسان نہیں، پی ٹی آئی حکومت ایسے معاہدے کر کے گئی کہ ملک کوگروی رکھ دیا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ہم سب کو آج ملک کیلئے سوچنا ہو گا۔

 امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی کمزوریوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں بدنظمی پیدا ہو گئی ہے، ریاست کو قبائلی علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہمارے چار سے پانچ لوگوں کو شہید کیا جا چکا ہے جس میں ہمارے منتخب چیئرمین بھی شامل ہیں، قبائلی علاقوں کے عوام اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، طاقت ور لوگ عقل سے عار ی ہیں جب کہ عقل مند طاقت سے عاری ہیں، مقامی انتظامیہ اور پولیس اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات کر کے سنجیدگی کے ساتھ اس پرسوچیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہا گیا تھا کہ فاٹا کا انضمام ہوگا تو قبائلی علاقوں کا درجہ باقی اضلاع کے برابر ہو جائے گا لیکن قبائلی علاقوں میں حالات پہلے کے مقابلے میں بدتر ہوچکے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آج قبائلی علاقے میں نہ انتظامیہ ہے اور نہ ہی پولیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی لوگوں کو ان کے حقوق دینا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »